امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

پی ٹی آئی کا حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے 7 روز کا وقت ، القادر ٹرسٹ فیصلے کیخلاف (آج) ہائیکورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے 7 روز کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن تو ہر جگہ اور وقوعے کا بن سکتا ہے ،190 ملین پائونڈز فیصلے کیخلاف (آج) ہائیکورٹ جائینگے،حسن نواز سے پوچھا جائے وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے ؟،چھ ماہ گزر چکے ہیں پبلک ڈویلپمنٹ سنٹر میں کوئی کام نہیں ہوسکا ،انٹرنیٹ ٹھپ ہے ، میڈیا اور سیاستدانوں پر مقدمات ہورہے ہیں،(ن) لیگ کے سیاست میں آنے کے بعد کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے۔یہ بات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے جھوٹ کا پلندہ بنایا ہوا ہے ،سزا کے خلاف ہم اعلی عدلیہ میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حسن نواز سے پوچھا جائے کہ وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے ؟،چھ ماہ گزر چکے ہیں پبلک ڈویلپمنٹ سنٹر میں کوئی کام نہیں ہوسکا ،انٹرنیٹ ٹھپ ہے ، میڈیا اور سیاستدانوں پر مقدمات ہورہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے سامنے پراسکیوشن کو بلا شک و شبہ کے کیس سامنے رکھنا پڑتا ہے ،190 ملین پاؤنڈ کرپشن کا کیس نہیں بلکہ ٹرسٹ کا کیس ہے،بانی پی ٹی آئی پر الزام تھا کہ انہوں نے مس یوز آف اتھارٹی کی ہے ،پراسکیوشن ثابت نہیں کر پائی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی کرپشن کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ سیاسی موٹیویٹڈ کیسز ہیں ،کمیشن نہ بننے کے حوالے سے کہا جا رہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کمیشن نہیں بن سکتا ،کمیشن تو ہر جگہ اور وقوعے کا بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام کیلئے حکومت کے پاس 7 دن کا وقت ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جھکانے کیلئے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ،بشریٰ بی بی کے حوصلے کو سلام ہے کہ وہ ثابت قدم ہیں ،وہ خود اڈیالہ جیل گئیں اور گرفتار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سزا میں بھی بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوئے ہیں ،مسلم لیگ (ن )جب سے سیاست میں آئی ہے تب سے کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس وقت ٹک ٹاک کے حوالے ہے ،کسی بھی ریڑھی والے شخص کو اپنے والد کی تصویر نہیں لگانے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ڈی جی خان گئیں اور وہاں قوم کے طلباء کے سامنے سیاسی باتیں کی ، سیاست کرنا ان کے بس میں نہیں ہے ، انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن کا میدان سجے کا بانی پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ (آج) منگل کو پی ٹی آئی بانی اور ان کی اہلیہ کیخلاف فیصلہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے ہیں،کچھ دنوں تک اپوزیشن الائنس بھی قائم کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان آئین کی بالادستی کیلئے باہر نکلیں،بانی پی ٹی آئی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات بہتر اتھ بارڈر کو مضبوط کرنا ہو گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved