پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، حکومت نے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا۔خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،اتوار کے روز محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 31 جنوری تک بندرکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
