اسلام آبا د(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میری دعائیں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،جنہوں نے یونان کے ساحل سے بحیرہ روم میں بدقسمت کشتی کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایتھنز میں ہمارے سفارت خانے نے ہیلینک کوسٹ گارڈ کے ذریعے بچائے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کی ہے۔مزید تازہ ترین صورتحال کے لیے سفارت خانہ یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔