امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یورپی یونین کا غزہ کیلئے 120ملین یورو کی امداد کا اعلان

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے غزہ کی پٹی کی مدد کیلئے 120ملین یورو مالیت کے ایک نئے انسانی امدادی پیکیج کا اعلان کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے برسلزایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ اور قیدیوں (اسرائیلی قیدیوں)کی رہائی خطے میں امید کی ایک انتہائی ضروری کرن کی نمائندگی کرتی ہے لیکن غزہ میں انسانی صورتحال بدستور المناک ہے۔یورپی کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ حدجہ لہبیب نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ غزہ اور مغربی کنارے کی بے پناہ ضروریات اور ان کو پورا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی فلسطینی علاقوں کا رخ کریں گی۔اس نئے پیکیج کے ساتھ یورپی یونین کی طرف سے 2023سے غزہ کو فراہم کی جانے والی کل انسانی امداد 450ملین یورو سے زیادہ ہو گئی ہے، اس کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فضائی پل کے ذریعے 3,800ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی تھی۔یورپی یونین نے تصدیق کی کہ وہ زمینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ کی پٹی میں ضرورت مندوں تک جلد سے جلد امداد پہنچ جائے۔انہوں نے کہا کہ یورپ فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو یقینی بنانے کیلئے 2025میں 120ملین یورو مالیت کے امدادی پیکیج کے ذریعے امداد فراہم کرتا رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں ٹن قسم کی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔نئے پیکیج میں خوراک کی امداد شامل ہے جس کا مقصد خوراک کی شدید عدم تحفظ اور غذائی قلت کو دور کرنا ہے، اس کے علاوہ طبی سہولیات کے جاری آپریشن کو یقینی بنانے اور ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس امداد میں پانی اور صفائی کی خدمات کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔یورپی یونین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش سخت انسانی حالات کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں فوری اور موثر طریقے سے امداد کی ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved