اسلام آباد (این این آئی)سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آخری مرحلہ جاری ہے، سرکاری سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے باقی رہ جانے والی 5ہزار محدود نشستوں پر درخواست وصولی کا اعلان کیا تھا۔پانچ روز کے دوران 3120حج درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق نئی درخواستوں کے ہمراہ ایک ارب 87کروڑ 20لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے، ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500سے بڑھ کر 84ہزار 620ہو گئی ہے۔وزارت مذہبی امور نے محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے بینک پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔
