اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قوم کے 80ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 190ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے کہا کہ 5قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، اب بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی قوم کے 80ارب روپے کھا گئے، 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا۔انہوںنے کہاکہ کوئی ایک بھی شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتاسکا، عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے۔
