اسلام آباد(این این آئی)یواے ای نے اسٹیٹ بینک میں رکھے 2ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہو رہی تھی، اسٹیٹ بینک میں رکھے دو عدد ڈپازٹس 2ارب امریکی ڈالرکے ہیں۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ذخائر میں3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر11ارب69کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11ارب72کروڑ ڈالر ہوگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ2لاکھ ڈالر اضافے سے4ارب72کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے،ملکی مجموعی ذخائر 7کروڑ3لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب45کروڑڈالر ہوگئے۔
