امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

20تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر ، حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی،فیصل واوڈا

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ20تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی،عمران خان کوسزاہوئی تو پی ٹی آئی حکومت کو براکہناشروع کردے گی،ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پھر برا کہنا شروع کردیں گے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے، حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں، یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں، آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں۔انہوںنے کہاکہ مذاکرات میں سمجھتا ہوں کہ20جنوری کے بعد شروع ہوں گے، ابھی مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 20تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر مذاکرات کرے گی۔فیصل واوڈانے کہاکہ ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved