امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

متحدہ عرب امارات کے مزید تین قافلے امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گئے

غزہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے مزید تین قافلے امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تین امدادی قافلے مصر کے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے جو فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت فراہم کیے گئے۔ان قافلوں میں 35ٹرک شامل تھے جن میں 248.9ٹن سے زائد امدادی سامان موجود تھااس میں 100ٹن سے زائد طبی سامان شامل ہے جن میں ڈائلیسز مشینیں، الٹراساؤنڈ ڈیوائسز،بحالی کے آلات، وہیل چیئرز، سانس لینے کے ماسک، طبی استعمال کے سامان اور مختلف قسم کی دوائیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ خوراک، پناہ کیلئے خیمے، آٹا اور دیگر ضروری اشیا بھی امداد کا حصہ ہیں، آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی قافلوں کی مجموعی تعداد 153تک پہنچ گئی ہے جو 2,391ٹرکوں پر مشتمل ہیں۔اب تک اس آپریشن کے تحت فلسطینی عوام کو 29,274ٹن سے زائد امداد فراہم کی جا چکی ہے، جس سے خاص طور پر غزہ میں سب سے زیادہ متاثرہ گروہوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔آپریشن کے نمائندے فاضل بن ارحمہ الشامسی نے بتایا کہ اس ہفتے 100ٹن سے زائد دوائیں، طبی آلات اور دیگر طبی سامان لے جانے والے کئی امدادی قافلے روانہ کئے گئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved