امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ایس ایل 10میں منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا

لاہور ( این این آئی) پی ایس ایل 10میں منتخب نہ ہونے پر ایک اور نوجوان پاکستانی کرکٹر احسان اللہ نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان سپر لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا۔پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے گزشتہ روز ڈرافٹنگ ہوئی جس میں فرنچائز نے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دی۔ تاہم پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔پی ایس ایل 10میں پک نہ ہونے پر احسان اللہ کا دل ایسا ٹوٹا کہ انہوں لیگ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہتے ہوئے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سوات سے تعلق رکھنے والے اسٹار فاسٹ بولراحسان اللہ پی ایس ایل 8میں جلوہ گر ہوئے تھے اور آتے ہی چھا گئے تھے۔ انہوں نے ٹورنامنت میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر قومی سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا جبکہ ان کے وکٹ لینے پر جشن منانے کے منفرد انداز کے دنیا بھر میں چرچے ہونے لگے تھے۔فاسٹ بولر 2022میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور امرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے اور یہی شاندار کارکردگی ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کا سبب بنی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی لیگ سے بھاری کانٹریکٹ بھی آفر ہوا۔تاہم کبھی کبھار کرکٹ کا کھیل ہنساتا کم اور رلاتا زیادہ ہے۔ قسمت کو کچھ اور منظور تھا انٹرنیشنل کرکٹ میں عروج دیکھنے سے قبل فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوئے اور یہی ان کے شروع ہوتے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔پی سی بی کے با اثر افراد نے احسان اللہ کے علاج میں غفلت برتی اور من پسند لیبارٹری میں ان کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی، جس کی بنیاد پر علاج بھی غلط ہوتا رہا اور جب حقیقت کھل کر سامنے آئی تو بہت دیر ہو چکی تھی۔احسان اللہ انجری سے صحتیاب تو ہو گئے، لیکن ان کی بولنگ اور اڑان دونوں کی رفتار بہت کم ہو گئی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز نے انہیں اپنی ٹیم میں منتخب کرنے سے گریز کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved