امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنیوالے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفی

واشنگٹن(این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی ان کے خلاف مقدمات لڑنے والے پروسیکیوٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست نہ تسلیم کرنے اور نتائج کو بدلنے کی کوشش کرنے اور خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات میں وفاق کی پیروی کی۔امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن کی عدالت میں جمع کرائے بیان کے مطابق جیک اسمتھ نے جمعہ کے روز محکمہ انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔جیک اسمتھ کے استعفیٰ کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خصوصی وکیل نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، 7 جنوری کو اپنی حتمی خفیہ رپورٹ جمع کرائی ہے اور 10 جنوری کو محکمہ انصاف سے الگ ہو گئے ہیں۔جنگی جرائم سے متعلق سابق پراسیکیوٹر جیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 اہم مقدمات سے میں سے دو میں وفاق کی پیروی کی اور نومنتخب امریکی صدر کو مجرم قرار دینے کے حق میں دلائل دیے لیکن ان کے خلاف کوئی بھی کیس جیت نہیں سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved