اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا)نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے، مسافروں کا 6ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔