اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، وہ جب بھی پاکستان واپس آئے ان کے حوالے کردوں گا۔اسلام آباد میں کی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹی ہے، میں ہمیشہ اسے گڑیا کہتا ہوں،
اس نے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت محنت کی، یہ بہت باہمت ہے جو ملک کے ہر کونے میں جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، چاہتا ہوں میں چاہتا تھا کہ قائد مسلم لیگ (ن) پاکستان آئیں اور میں یہ امانت ان کے حوالے کردوں، میں صرف ان کا سپاہی بن کر خدمت کروں گا، دعا ہے وہ جلد پاکستان آئیں، انتخابات لڑیں اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں۔