اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنزکپ کے 5 مینٹورز کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،کم درجے کی کارکردگی کے حامل مینٹورز کو تبدیل کرنیکا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے اہم آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیمپئنز کپ کے مینٹورز کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد 5 مینٹورز کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق کم درجے کی کارکردگی کے حامل مینٹورز کو تبدیل کرنیکا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی والے مینٹورز کی جگہ نئے مینٹورز لائے جاسکیں گے۔مینٹورز کی سیزن میں پہلی مرتبہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے،چیمپئنز کپ کے مینٹورز میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
