امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امید ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر سنایا جائے گا،خواجہ آصف

سیالکوٹ (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر سنایا جائے گا۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ190ملین پاؤنڈ حکومت اورعوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نے حکومت کو پیسے بھجوائے، بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے میں کابینہ سیاس کی منظوری لی، پیسے خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ حقائق کی بنیاد پرفیصلہ سنایا جائیگا،القادریونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے،میڈیا جا کر دیکھے، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مارعروج پرتھی،عمران خان کے دورمیں جو کچھ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی، پہلے غلامی نامنظور اور اب’ ایبسولوٹلی یس’ اور لیٹے ہوئے ہیں۔قبل ازیں خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر قائداعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔اس موقع پر ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے شہر میں کرکٹ سٹیڈیم نہیں ہے، سٹیڈیم کے لئے تین ارب روپے منظور ہوئے تھے کچھ رقم خرچ ہوئی، باقی بجٹ واپس چلا گیا، شہر اقبال میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سیالکوٹ کی ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت کی مدد درکارہوگی،سٹیڈیم کے مسائل کو حل کررہے ہیں، سٹیڈیم کو جلد مکمل ہونا چاہیے، نقوی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اس پر قدم بڑھائیں، میں وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کروں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved