امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ پٹی ، اسرائیلی بمباری کے دوران 7,820لاشیں بخارات میں تحلیل ہوگئیں

غزہ(این این آئی)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے دوران 7,820لاشیں بخارات میں تحلیل ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ڈیفنس نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران ایسے مہلک اور ممنوعہ ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں شہدا کی لاشوں کی بڑی تعداد پگھل کر ختم ہوگئی اس کے علاوہ قابض فوج نے نشانہ بنائے گئے علاقوں پرمہک بم برسائے اور زندہ لوگوں اور زخمیو کا ایسے مہلک بموں سے قتل عام کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی بمباری کے 10فیصد واقعات میں شہدا کی لاشوں کے کچھ حصے بخارات بن جاتے ہیں کیونکہ سول ڈیفنس کا عملہ بمباری کی جگہوں سے بہت سی لاشیں مکمل طور پر غائب ہونے کی وجہ سے نکالنے میں ناکام رہا یا ان کے صرف چھوٹے حصے باقی رہ گئے تھے، باقی تمام جسم تحلیل ہوچکا تھا۔سول ڈیفنس کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقام کے قریبی علاقوں میں موجود افراد کی لاشیں بخارات میں اڑ جاتی ہیں جبکہ دیگر افراد یا تو دھماکے کی طاقت کے نتیجے میں یا پھر دھماکے کی شدت سے عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں شہید ہو جاتے ہیں۔غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البراش نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے پہلے دن سے غاصب اسرائیلی فوج مہلک ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، ایسے بم جب پھٹتے ہیں تو بہت زیادہ درجہ حرارت پیدا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے شہدا کی لاشیں ان کی جگہوں پر بخارات بن جاتی ہیں۔البرش نے نشاندہی کی کہ ان مہلک ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ بین الاقوامی سطح پر ممنوع ہے، ان میں بہت زیادہ تباہ کن خصوصیات اور بھاری وزنی بم ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ان کا استعمال بے گھر افراد کے خیموں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، ایسے بم مضبوط عمارتوں کو بھی راکھ میں بدل دیتے ہیں۔ ایسے مہلک گولہ بارود سے شہید ہونے والوں کا کیا حشر ہوگا؟البرش نے نشاندہی کی کہ متعدد قتل عام میں استعمال ہونے والے بموں میں سے کچھ جن میں سیکڑوں افرادشہید ہوئے، ان میں دھماکے کا درجہ حرارت 4,000ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا، جیسا کہ اگست 2024 میں التابعین اسکول شیلٹر سینٹر میں فجر کی نماز میں قتل عام میں ہوا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں کو جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،یہ ایسا ہولناک قتل عام تھا کہ بہت سی لاشیں ختم ہوگئیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved