امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ، مولانا فضل الرحمان

سرگودھا (این این آئی)پی ڈی ایم کے رہنماء و جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فتنہ کی سیاست کو فروغ دینے والے کو لوگ ایسے چھوڑ کر جارہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وقت آچکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم و جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے سرگودھا کے پارٹی رہنماء رائوعبدالقیوم و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا محب وطن اور کارکنان کا شہر ہے جہاں کے لوگوں نے ہمیشہ محبت دی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو مشکل سے نکال کر ریلیف فراہم کرنے کی طرف گامزن ہے اور مختلف اشیا کی قیمتیں اور ڈالر کے ریٹ بتدریج کم ہورہے ہیں اگر فتنہ حکومت نہ آتی تو جس طرح پاکستان ترقی کررہا تھا آج یہ اہم ترین معاشی لحاظ سے بہترین ممالک میں شمار ہونا تھا

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران کو ریڈ لائن قرار دینے والے آج پی ٹی آئی کو ایسے خیر آباد کہہ رہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ان کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وقت آچکا ہے ۔ملاقات میں رائو عبدالقیوم نے مولانا فضل الرحمن کوسرگودھا آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد سرگودھا آنے کا وعدہ کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved