لاہور(این این آئی) اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لباس پر ٹرولنگ اور تنقید کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لباس کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کر کے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا۔
