کراچی (این این آئی)سابق اداکارہ نور بخاری کو بغیر دوپٹہ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کچھ دن قبل42سالہ نور بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے شوہر اور بچے بھی موجود ہیں۔تصویر پر صارفین نے اداکارہ کے لباس پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا حجاب ہے؟۔ بعد ازاں اداکارہ نے تنقید کرنیوالوں کو جواب دیا کہ حجاب پہننا یا سر کو ڈھانپنا میری اپنی مرضی ہے، یہ میں نے آپ کیلئے نہیں کیا لہٰذا میرے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کریں۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں حجاب پہنوں، کلہ پہنوں یا پھر دوپٹہ پہنوں، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے، میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں۔
