لاہور( این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دئیے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل ( پیر) کے روز بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی۔