لاہور (این این آئی)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے بھی جو کہا وہ نہیں کیا، اب بھی حلف کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔تھنک فیسٹ 2025 میں” ٹرمپ کے مطابق دنیا”سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پہلی بار جب ٹرمپ آئے تھے جو تو لگتا تھا جو کہہ رہے ہیں کریں گے مگر نہیں کیا ، اب حلف لینے پر ہی پتہ چلے گا کہ اب کیا فرق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ ٹرمپ آگیا تو کیا اب عمران خان رہا ہو جائے گا؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی بھارت کو کھٹکتی ہے، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہئے کیا ہم بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟، ہمارے لوگ ہماری طاقت ہیں ان پر بھروسہ کرنا چاہئے۔وی سی بی این یومعید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکا نے شہنشاہیت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، امریکہ سمیت ہر ملک کے اپنے اپنے مفادات ہیں سب اس کیلئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ پوچھا جاتا رہا کہ ٹرمپ کی کال آئی ہے یا نہیں؟ ٹرمپ اچھا ہے یا نہیں؟۔معید یوسف نے کہا کہ بھارت کا 1991ء تک کوئی ملک دوست نہیں تھا اب حالات بالکل مختلف ہیں، جب ہم کوئی پالیسی بناتے ہیں تو جاری رہنی چاہئے، ہر آنے والی حکومت کو تبدیل نہیں کرنی چاہئے۔