امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی (آج) یا (کل)تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی (آج) اتوار یا (کل)سوموار کو تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہے، تیسرے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکراتی عمل معطل ہو جائیگا ،بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات قانون کے مطابق ممکن ہے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن کے سپیکر سے رابطے کے معاملے اور عرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب نے سپیکر سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی مگررابطہ نہ ہوسکا، اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13جنوری کو تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہے۔ مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، سپیکر قومی اسمبلی قوم کو آگاہ کریں حکومت اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے میں ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں بلکہ ان کی حیثیت انڈر ٹرائل سپیریئر کلاس قیدی کی ہے، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات قانون کے مطابق ممکن ہے، تیسرے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری صورت میں جمع کروا دے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved