امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 روز باقی،پاکستانی ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائشیا پہنچ گئی

کوالالمپور(این این آئی)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف 7 روز باقی رہ گئے۔پرعزم اور بلند حوصلہ پاکستان ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائشیا پہنچ گئی۔کوالالمپور ائرپورٹ پر موجود پاکستانی قومی ٹیم کو دیکھ کر پرجوش دکھائی دئیے اورانڈر 19 ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ کپتان کومل خان نے کوالالمپور آمد کے بعد کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ پلئیرز پر بہت محنت کی گئی ہے۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی۔پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے جبکہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ بھی گروپ بی کی دیگر ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved