امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے انڈین ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ‘منافق’ قرار دیدیا

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے انڈین ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ‘منافق’ قرار دیدیا۔انٹرنیشل کرکٹ میں بھارت کیلئے 12 ون ڈے اور محض 3 ٹی20 کھیلنے والے سابق کرکٹر منوج تیواری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہار کا ذمہ دار انہیں قرار دیا۔منوج تیواری نے گوتم گمبھیر پر الزام عائد کیا کہ وہ پی آر کے ذریعے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے، بارڈرـگواسکر ٹرافی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہرشیت رانا کو کیوں کھلایا گیا جبکہ پرتھ کی کنڈیشنز پر آپکے پاس آکاش دیپ جیسا کرکٹر موجود تھا، جسکا پیش بھی آسٹریلوی کنڈیشنز کیلئے زیادہ موثر تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ بتائیں گوتم گمبھیر! آکاش دیپ نے کیا غلط کیا؟ اس نے بنگلادیش کیخلاف شاندار بالنگ کروائی لیکن اسکے باوجود آسٹریلوی کنڈیشنز میں اْسے بٹھا کر رکھا گیا اور نئے کھلاڑی کو ڈیبیو کروادیا۔ابق کرکٹر نے گمبھیر کے ساتھ اپنے تعلقات کے کچھ پرانے تعلقات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے خاندان کو گالی دی جبکہ سابق سابق کپتان اور لیجنڈ سارو گنگولی کیلئے بھی گھٹیا الفاظ کا چناؤ کیا۔آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے گمبھیر کیساتھ کھیلنے والے منوج تیواری نے ساتھی کرکٹر کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو دوسروں کو تبلیغ کرتے ہوئے کہتے ہیں حقیقت میں اسکے بلکل برعکس ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved