ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے صنعتی پیداوار کے انڈیکس میں نومبر 2024 کے دوران 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے نومبر 2024 کے لیے انڈسٹریل پروڈکشن انڈیکس کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2023کے اسی مہینے کے مقابلے میں صنعتی پیداوار کے انڈیکس میں گزشتہ سال نومبر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ۔اہم اقتصادی سرگرمیوں کے تحت انڈسٹریل پروڈکشن انڈیکس میں 2023کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ غیر تیل سرگرمیوں کے انڈیکس میں بھی 2.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یہ اعدادوشمار سعودی عرب کی صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر غیر تیل کے شعبے میں مستحکم پیش رفت ظاہر کرتے ہیں۔