امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعلی پنجاب کی تمام سکیمیں شفافیت کے اعلی طریقہ کار کے تحت کامیابی کے ساتھ جاری ہیں

کہوٹہ (این این آئی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آئے روز کسانوں کی بہتری و ترقی کیلیے مفید منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ٹھنڈا پانی میں زمیندار قربان حسین جو گرین ٹریکٹرز سکیم کے مستفید بھی ہیں کی رہائش گاہ پر گرین ٹریکٹرز کی فیزیکل ویریفیکیشن کے موقع اور کاشتکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز سکیم کی کامیابی کے بعد دو سو کنال پر گندم کی کاشت کرنے والے کسانوں کو قرعہ اندازی کے زریعے مفت ٹریکٹرز فراہم کیے جانے کے منصوبے کا بھی اعلان کر چکی ہیں جس کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں بھی طلب کی جا چکی ہیں وزیر اعلی پنجاب کی تمام سکیمیں شفافیت کے اعلی طریقہ کار کے تحت کامیابی کے ساتھ جاری ہیں کاشتکار ان کی کسان دوست پالیسیوں سے بھر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ایسے مواقع بار بار ہاتھ نہیں آتے ہیں مریم نواز پنجاب کے کسانوں کیلیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں انہوں نے کسان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا عزم کر رکھا ہیانہوں نے مزید کہا کہ اس سال بارشوں کی کمی کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے آپ لوگ کوشش کریں کہ ہر موضع ہر گاؤں میں نماز استسقاء کا اہتمام کریں الللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں وہ مالک ہم پر اپنی رحمت کی بارش ضرور برسائیں گئے آخر میں انہوں نے کہوٹہ کے تمام کھاد اور بیج ڈیلرز کو چیک کرتے ہوئے ان کو سرکاری ریٹ پر کھاد بیج کی فروخت کیلیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved