امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکی گریٹنس ہے، عبدالرزاق

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکی گریٹنس کی نشانی ہے۔ایک انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،

انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انکی گریٹنس ہے۔ جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے،

ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔سابق کرکٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا، اسوقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا۔ میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آٹ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved