امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کا شام سے انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ (این این آئی )اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شام کے حوالے سے منعقدہ ایک کھلے اجلاس میں اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ شام کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے اور اسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو یکجہتی کو مضبوط کرنا چاہئے اور شام کو استحکام اور ترقی کے حصول کے لئے مربوط کارروائیاں کرنی چاہئے۔جمعرات کے روز فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ شام کی صورتحال میں کیسی پیش رفت ہو رہی ہے ، دہشت گردی کے لئے زیرو ٹالرنس کی بنیادی لائن کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حال ہی میں متعدد غیر ملکی دہشت گرد جنگجوں کو اعلی عہدوں سے نوازا ہے جن میں سلامتی کونسل کی جانب سے فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیم ترک اسلامک پارٹی کے رہنما یعنی ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ چین نے شام پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کسی بھی دہشت گرد قوت کو شام کی سرزمین کو دوسرے ممالک کی سلامتی کے خلاف استعمال کرنے سے روکے۔ فو چھونگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین طویل عرصے سے شام کے ساتھ دوستی اور تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس نے کبھی بھی شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ شام میں ہموار منتقلی کو فروغ دیا جائے اور بتدریج پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved