امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان نے حکومتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دیدی ہے، علی ظفر

اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بڑا واضح کہا کہ میرے مطالبات ان لوگوں کیلئے ہیں جو بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں یا وہ لوگ جو بڑے عرصے سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی نہیں مانگ رہے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ میں اپنے سارے کے سارے کیس عدالتوں سے جیتوں گا کیونکہ وہ اتنے بے بنیاد کیسز ہیں ان میں کوئی دعوی حقیقت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف جتنے کیسز ہیں پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں، اب مجھے اپنے لئے کچھ نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل تو ملتے رہتے ہیں میں تو آج بھی ملا ہوں لیکن ہماری سیاسی پارٹی کو ملنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی ملے گی تو تحریری ڈرافٹ دینے یا نہ دینے پر گفتگو ہو گی، حکومت نے پہلے اصرار کیا کہ آپ تحریری طور پر مطالبات دیں، ہم نے جب وقت مانگا کہ ہمیں ٹائم دے دیں اگر اج ملاقات کرنے دے دیتے تو کل تحریری طور پر مطالبات آ جاتے۔انہوں نے کہا کہ بہرحال اب وہ معاملہ ختم ہو گیا کہ خان صاحب نے یہ کہہ دیا ہے کہ ٹھیک ہے میرے ملے بغیر بھی یہ تحریری طور پر دے دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved