امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین میں زلزلہ کے باعث 95افراد ہلاک، 130زخمی، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم

بیجنگ (این این آئی) چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شہر شیگاتسے کی ڈنگری کانٹی میں منگل کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر 6.8شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا اور بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں،اس زلزلے میں 95افراد کے ہلاک ہونے اور 130کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئیں ۔ زلزلے کے بعد چین کے صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تلاش اور ان کی حفاظت سمیت زخمیوں کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں اور جانی نقصانات کو کم سے کم حد تک رکھنے کی کوشش کی جائے ۔انہوں نے زلزلے کے بعد ثانوی آفات کو روکنے، متاثرہ لوگوں کو مناسب سہولیات مہیا کرنے ،ان کی جزوی آبادکاری اور متعلقہ انتظامات پر زور دیا ۔شی جن پھنگ نے یہ ہدایات بھی دیں کہ زلزلے کی نگرانی اور قبل از وقت وارننگ ، ہنگامی اور امدادی سامان کی فراہمی، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت پر گہری توجہ، عوام کے بنیادی ذریعہ معاش کے لئے بہتر انتظامات اور متاثرہ افراد کی سرد موسم سے حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہدایات دیں ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے ریسکیو کام کے لیے زلزلہ زدہ علاقے کا رخ کیا۔ زلزلے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر تین درجے کے ایمرجنسی رسپانس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طور پر بحالی کے لیے مرکزی بجٹ سے 100 ملین یوآن کی رقم فوری طور پر مختص کی ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved