امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین اور امر یکہ کا اختلافات کو حل کر نے پر اتفاق

بیجنگ (این این آئی)چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور پر چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ اور امریکی وزیر خزانہ ییلن کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا ۔ فریقین نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میدان میں تبادلوں اور تعاون اور چین-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ جیسے ڈائیلاگ میکانزم کے اہم کردار کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور عبوری دور کے دوران رابطوں کو برقرار رکھنے، اختلافات کو حل کر نے اور چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔چین نے، چین پر امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا اور خاص طور پر امریکہ کی طرف سے لاگو کی گئی حالیہ تجارتی تحقیقات پر بھی اپنا موقف واضح کیا ۔ ویڈیو کال پر ہونے والا یہ رابطہ مخلصانہ، گہر ا اور تعمیری رہا اور فریقین نے روابط کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved