اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔