امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیاسی، معاشی و اخلاقی گراوٹ کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ سیاسی، معاشی اور اخلاقی گراوٹ کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،ان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے،بات چیت پر یقین رکھنا ہماری سیاسی تربیت ہے۔مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں کہ ہر خواہش پر دم نکلے،اپنا حساب دو اور پھر اپنی راہ لو، نہ کوئی گلہ اور نہ کوئی ناراضگی۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک کا آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا تھا،پی ٹی آئی اپنی مظلومیت کے گیت گا رہی ہے جو اس کا وطیرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کا انتخاب ہے، پی ٹی آئی ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دے جس میں اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔ طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے کئے پر پردہ نہیں ڈال سکتی، سیاسی، معاشی اور اخلاقی گراوٹ کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔لیگی سینیٹرنے کہاکہ وہ کون تھا جس نے اپوزیشن کے میثاق معیشت کو رد کیا تھا؟وہ کون تھا جو آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا؟وہ کون تھا جو دوست اسلامی ممالک کیساتھ تعلقات خراب ہونے کا سبب بنا؟ ۔طلال چوہدری نے کہاکہ وہ کون تھا جس نے اقتدار سے ہٹے کے بعد ملک کو تباہی کی جانب دھکیلنے کی خاطر آئی ایم ایف کو قرضہ نہ دینے کا مشورہ دیا؟وہ کون تھا جس نے اپنے غلط فیصلوں سے پاکستان کو تنہاکرنے کی کوشش کی؟ ۔انہوںنے کہاکہ وہ کون سی جماعت تھی جس نے نو مئی کو دنگا فساد کیا؟ یاد رکھیں جو بویا جائے گا وہی کاٹنا ہوگا۔ طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوںنے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں، مشاورت کریں، یہ آپ کا قانونی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں سیاست نہ کریں،ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، یہی ہماری سیاسی تربیت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved