اسلام آباد(این این آئی) اسحاق ڈار نے بلاول بھٹوزرداری کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق منگل کو نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مطالبات اور تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ بننے والے پنجاب پاور شیئرنگ فارمولہ کے نکات پر بھی غور کیا گیا،پیپلزپارٹی کی قیادت نے نائب وزیراعظم سے تحریری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اسحق ڈار نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مشاورت کیلئے وسط جنوری تک مہلت مانگ لی ۔