اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکا کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم کی ایون صدر آمد ہوئی جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔آصف علی زرداری نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا اور پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔