امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ودیا بالن، روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کپتان روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کی تو انہیں نٹیزنز تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی حالیہ کارکردگی اور آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، روہت کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے سڈنی ٹیسٹ میں بھی ڈراپ کیا گیا اور کپتانی فرائض بمراہ انجام دے رہے ہیں۔روہت شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔تاہم روہت شرما نے آج سڈنی ٹیسٹ میں لنچ کے وقفے کے دوران ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جو لیپ ٹاپ اور مائیک لے کر بیٹھے ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم اس کھیل کا کافی عرصے سے حصہ ہیں ہمارے پاس بھی دماغ ہے۔روہت شرما کو ڈراپ کرکے اسکواڈ میں شمبھن گل کو شامل کیا گیا تاہم اس اعلان کے بعد اداکار و سابق کرکٹر ان کی حمایت میں سامنے آئے۔بالی ووڈ اداکار فرحان اختر، نوجوت سنگھ سدھو، سریش رائنا نے شرما کی بھارتی ٹیم کے لیے خدمات پر ان کی تعریف کی۔اسی اثنا میں اداکارہ ودیا بالن روہت شرما کی تعریف کرنے آئیں تو ٹرول ہوگئیں۔ودیا بالن نے لکھا کہ ‘روہت شرما ایک سپر اسٹار ! ایک وقفہ لینے اور اپنی سانسوں کو پکڑنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کے لیے احترام ہے۔گوکہ ودیا بالن کی پوسٹ کے متن میں کوئی غلطی تو نہیں ہے لیکن مبینہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ گردش کرنے لگے جہاں نٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے واٹس ایپ کے ‘ٹیکسٹ’ کا اسکرین شاٹ? شیئر کیا ہے جو اس سے پہلے ‘روہت کی پی آر ٹیم’ سے موصول ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔ودیا بالن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے جو وائرل ہوگئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved