اسلام آباد(این این آئی)سربراہ مسلم لیگ ضیااعجازالحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہاکہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تحریک انصاف پر ہے، تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے میں حرج نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں، پی ٹی آئی کے کیسزعدالتوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں کر سکتے، مذاکرات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے ہو رہے ہیں۔اعجازالحق نے کہا کہ 24نومبر سے قبل کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی سے خفیہ ملاقاتیں کیں،اب مذاکرات پرکافی پیشرفت ہوچکی تھی ماضی میں اگر تحریک انصاف بات مان لیتی توآج حالات مختلف ہوتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس کا ریفرنس دوبارہ لا کرعدلیہ نے اپنا وقارمجروح کیا، رجیم چینج کے فوری بعد انتخابات ہوجاتے تویہی حکومت بنتی۔سربراہ مسلم لیگ ضیا نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی حکومت کوبچانا چاہتا تھا، مجھے علم تھا متبادل نظام ڈیلیورنہیں کرسکے گا، بانی پی ٹی آئی سے کہا جنرل باجوہ سے اپنے معاملات درست کریں۔اعجازالحق نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کوآرمی ہاؤس ملنے کا پیغام دیا، وزیرآباد حملے کے باعث میٹنگ نہ ہوسکی۔