پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے کابینہ ارکان کو مراسلہ جاری کردیا۔پی ٹی آئی اکانٹیبلیٹی کمیٹی نے کابینہ ارکان کو 18نکاتی مراسلہ جاری کردیا جس کا تحریری جواب 30جنوری تک جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیاکہ کابینہ ارکان کے تحریری جوابات کا انڈیکس تیار کرکے بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کو بھیجا جائے گا، محکموں کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی انٹرنل اکانٹیبیلٹی کمیٹی کے مطابق تعیناتیاں بغیر سیاسی اثر و رسوخ کے عوام کے مفاد میں ہونی چاہئیں، محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کیلئے انٹرنل آڈٹ کیا جائے، محکموں کو آئی ٹی بورڈ کی مدد سے ڈیجیٹائز کیا جائے۔