اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحت بہترہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور وہ (آج)پیر کو پشاور میں استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان پشاور پہنچ گئے ۔مولانا فضل الرحمان (آج)پیرکو پشاور میں استقبالیہ سے خطاب کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی نے بتایاکہ استقبالہ جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے دیا گیا ہے ۔اسلم غوری نے کہاکہ دینی مدارس ایکٹ منظوری پر مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔استقبالیہ سے مرکزی و صوبائی رہنما سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔