کراچی (این این آئی)اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ اب تک جو بھی رشتے آئے ہیں سب سے پہلے اداکاری چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یشما گل نے بتایا کہ میرے خاندان کی طرف سے کئی رشتے آچکے ہیں تاہم جو بھی رشتہ آیا سب سے پہلے ان سے یہی ڈیمانڈ کی گئی کہ اداکاری چھوڑ دوں۔اداکارہ نے کہا کہ میرے لئے اداکاری چھوڑنا بیحد مشکل ہے کیونکہ اس ہی وجہ سے مجھے پہچان ملی ہے اور میں اس کیلئے بیحد پرجوش ہیں۔کسی شخص کی محبت میں گرفتار ہو کر اداکاری کو خیرباد کہنے کے سوال پر یشما نے جواب دیا کہ اگر مذکورہ شخص مجھے وہ سب فراہم کرے جس کا اس نے وعدہ کیا ہے اور اس کی محبت سچی ہو ئی تو اداکاری چھوڑ دوں گی۔
