امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایپکس کمیٹی اجلاس کی خفیہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی خفیہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی کاروائی خفیہ ہوتی ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔اس پر صحافی نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا؟وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے محترم ہیں ان کی مشکل کا ہمیں احساس ہے، انہیں دو کشتیوں میں چلنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ، دوسری طرف اپنی پارٹی کو بھی خوش رکھنا ہے، کچھ بیانات سیاسی ہوتے ہیں اور کچھ کام ہوتا ہے جو سرکاری ہوتا ہے، سرکاری اور سیاسی کام کا فرق جان کر جیو۔صحافی نے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف کے دونوں مطالبات جائز ہیں؟ اس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں یا نہیں فیصلہ مذاکراتی کمیٹی کرے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved