امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام سمیت میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق بحری امور کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کیلئے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ماہر قانون دان فروغ نسیم ایکٹ کا مسودہ تیار کریں گے،منظور ہونے والی سفارشات کے مطابق وزارت بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز پیش کرکے قوانین میں ترمیم کیلئے کابینہ سے منظوری لیں گے۔وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی میں پروفیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسرزکی تقرری اور نیشنل لاجسٹکس سیل کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے کاروباری ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی۔پی این ایس سی کے حصص کی آف لوڈنگ یا مکمل نجکاری پر تجاویز شامل ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی خریداروں کے بجائے پاکستان کے نجی شعبے کو پی ین ایس سی میں حصص کی پیشکش کی جائے گی۔ٹاسک فورس کی سفارشات میں پی این ایس سی کو فوری طور پر اپنے بیڑے کو جدید جہازوں سے تبدیل کرنے اور بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔تجاویز میں شامل ہے کہ پی ین ایس سی کے 5سالہ کاروباری منصوبے میں جامع بیڑے کی تجدید کا منصوبہ تیار کیا جائے گا،کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ساتھ کنٹینر جہازوں کی ملک میں تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پی این ایس سی دیگر مرچنٹ شپنگ سیکٹرز میں داخل ہونے کے مواقع تلاش کرے گا۔ ابتدائی طور پر خوردنی تیل کی شپنگ، کنٹینرائزڈ شپنگ اور ایل پی جی شپنگ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینلز کی صفائی اورفنڈز کے لیے قومی ڈریجنگ پلان تیار کرنے اور ویسل ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کی خریداری اور تعیناتی کو تیز کیا جائے گا جبکہ مقامی جہاز سازی کے منصوبوں کے لیے مشینری اور آلات پر ٹیکس کم کرنے کی سفارشات بھی منظور کی گئی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved