تفتان (این این آئی)چاغی میں موسم سرما کی پہلی بارش پہاڑوں پر برف باری ۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران اور پاک افغان سرحدی اور چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین، اورپہاڑی ، میدانی علاقوں میں موسم سر ما کی پہلی بادل خوب برسے میدانی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں بھی وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ادھر پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں بارش کے بعد موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے بروز جمعہ دالبندین سمیت ضلع بھر میں کالے بادل چھائے رہے موسم شدید سرد رہا۔