امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شوہر کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان میرے لیے سہارا بنے،اداکارہ ہمانی شیوی پوری

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہمانی شیوی پوری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت اور شاہ رخ خان کی جانب سے ملنے والے جذباتی سہارا پر کھل کر بات کی۔انہوں نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد کے کٹھن دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان ان کے لیے ایک مضبوط سہارا بنے۔ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ہمانی شیوی پوری نے بتایا کہ ان کے شوہر کے انتقال کا وقت ان کی زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ غم اور صدمے کے ان دنوں میں شاہ رخ خان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ہمانی نے کہا، ”شاہ رخ خان میرے لیے سہارا بنے، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ انہوں نے اس وقت میرا ساتھ دیا جب میں بالکل تنہا تھی۔”اپنے چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے ہمانی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں جہاں کامیابیاں آئیں، وہیں ذاتی مسائل نے بھی انہیں آزمایا۔ انہوں نے کہا، ”ہر جدوجہد نے مجھے کچھ نیا سکھایا۔ میرا سفر سیکھنے، بڑھنے اور لوگوں کے تعاون سے بھرا ہوا ہے۔”ہمانی کے جذباتی انکشافات نے ان کے مداحوں کو متاثر کیا، اور شاہ رخ خان کے انسان دوست رویے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved