کراچی (این این آئی) شہر قائد میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آندھی اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آنے لگی اور سمندری طوفان کا بھارتی گجرات پر لینڈ فال کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان آئندہ چند گھنٹے میں مزید کمزور ہو جائے گا، کراچی کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے اب کوئی خطرہ نہیں تاہم شہر میں کل درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، دفعہ 144 کے باوجود سی ویو پر شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں۔