امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جب بھی ن لیگ کی حکومت آتی کسان خوشحال ہوتا ہے’ مریم نواز

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے کسان خوشحال ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکیج کے تحت صوبہ پنجاب میں بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویل کو سولر انرجی پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے،منصوبے کے تحت پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔10کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15 کلو واٹ تک ساڑھے 7 لاکھ او ر20 کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی ، کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved