ننکانہ صاحب(این این آئی)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ کی2024ئ کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جسکی صدار ت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی،اجلاس میں ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،عمران شہزاد،کنٹرول روم انچارج محمد نوید،اسٹیشن کوارڈینیٹر محمدنواز،شاہد یوسف اور تمام ریسکیو آفیسرز کے ساتھ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو1122علی اکبر بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارنے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ کو سال 2024ئ میں 139962کالز موصول ہوئیں جن میں 39192ایمرجنسی کالز تھیں،39192 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں 39623متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے7709روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،25829میڈیکل ایمرجنسی455,آگ لگنے کے واقعات،837لڑائی جھگڑوں اور تشدد،پانی میں ڈوبنے کے 38واقعات، عمارتوں کے منہدم ہونے کے28حادثات اور4296متفرق نوعیت کی ایمرجنسی کو ریسپانڈ کیا،202میں آگ لگنے کے واقعات کی شرح میں 62%اضافہ دیکھا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 39192ایمرجنسیز میں 14623زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ24112متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اورسڑک کے حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں 888متاثرین جانبر نہ ہو سکے،ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے2746مریضوں کو ریفر کر دیا، پنجاب ایمرجنسی سروس ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے پنجاب ایمرجنسی سروس ننکانہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر ریسکیورز اور افسران کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیورز کی جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ استعدادکار کوبڑھانے کے لئے جدت کو اپنایا جائے، پنجاب ایمرجنسی سروس ننکانہ صا حب 2025میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں عوام الناس کے ساتھ ہم آہنگی اور روابط کومزید فروغ دینا اور حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی اور بنیادی تربیت کو ہر فرد تک یقینی بنانا ہے تاکہ حادثات و سانحات کا موجب بننے والے عناصر کو کنٹرول کیا جا سکے۔