مکوآنہ (این این آئی)شدید سردی کے ایام میں کھانسی، نزلہ اور دیگر وائرل بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، اس کے ساتھ ہی سردی میں فالج اور دل کے دورے کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ماہرین صحت اس موسم میں ٹھنڈ سے بچاو? کے علاوہ کھانوں میں زیادہ نمک اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر رضا خیرات رضوی نے ناظرین کو موسم سرما میں امراض قلب اور فالج کے خطرات سے متعلق اہم معلومات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں کیونکہ ناراڈرینالین جیسے واسکونسٹرکٹرز میں اضافہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، جو فالج کا ایک بڑا خطرہ ہے۔ڈاکٹر رضا خیرات کا کہنا تھا کہ خون کے جمنے کی وجہ سے دماغ میں خون کی شریانوں میں رکاوٹ فالج کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔سرد موسم پلیٹلیٹس کے جمع ہونے کے امکانات کو بڑھاتا ہے اور جمنے اور جمنے کے توازن کو جھکا دیتا ہے، جس سے جمنا آسان ہو جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فالج کا خطرہ صرف ہائی بلڈ پریشر سے ہی نہیں بلکہ لو بلڈ پریشر بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔فالج کے حملے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ترک کردیں، موٹاپے سے بچیں اور اعتدال پسند وزن کو برقرار رکھیں اور باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کروائیں