امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خدا کرے نیا سال 2025ملکی وملی سلامتی اورمعاشی ترقی کاسال ثابت ہو ،محمد اعجاز چوھدری

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ خدا کرے نیا سال 2025ملکی وملی سلامتی اورمعاشی ترقی کاسال ثابت ہو! خدا کے لیے نوجوان نسل اور اپنے گھرانے کی بہتری کے لیے اطاعت رسولۖ اور احکام الہی کو اپنانا مقصد حیات بنائیں۔نئے سال کا سورج نئی امنگوں کے ساتھ طلوع تو ہوگیااللہ تعا لی ہم سب کو اپنی اصلاح کرنے کی توفیق دے امین، نئی امیدوں کیساتھ سال نو کا پیپلز پارٹی خیر مقدم کرتی ہے ملک بھر میں امید و عزم کی نئی کرنیں بکھیرتا 2025ئکا پہلا سورج عوامی خوشحالی کی نوید لیکرطلوع ہوگا۔سال نو کا استقبال نئے خواب اور نئی امیدوں سے کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے پارٹی جیالوںکو سال نو کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ محمد اعجاز چوھدری نے کہاکہ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں دین برحق کی تعلیمات پر عمل ہی ایمان کی تکمیل کا راستہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت اور اولیائاللہ کی تعلیمات سے اپنی اولادوں کی تعلیم تربیت کے لیے کردار سازی پر توجہ دینی ہو گی۔قول و فعل کے تضادات کو ختم کرنا ہو گا،نماز کی پابندی قرآن کی تلاوت اور حقوق العباد کی ادائیگی کو اپنا مرکز و محور بنانا ہو گا۔ ہر دور کے اکابرین نے نصب العین کے حصول کی مختلف جہتوں پر غور کیا اور علم و تدبر کی نئی راہیں نکالیں جن کا مقصد انقلاب بذریعہ تعلیم ہے۔تاکہ خواتین دینی و عصری تعلیم سے آراستہ ہوں اور معاشرتی زندگی میں سوسائٹی کے اندر ایک مثالی خاتون کا کردار پیش کر سکیں ـ اورعملی زندگی میں تعلیم وتربیت سے مزین خاندان کی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتی ہوںـ

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved