ریاض (این این آئی )شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کے لیے فضائی امدادی پل کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں دو طیاروں میں 53 ٹن امدادی سامان اور ادویات موجود ہیں جن کو سب سے زیادہ ضرورت کے علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے باور کرایا کہ اس فضائی امدادی پل کا مقصد شام میں استحکام کی صورت حال کو بہتر بنانا اور ہر اس چیز کو پیش کرنا ہے جس سے شامیوں کے مشکلات میں کمی آ سکے۔سعودی عرب کے اعداد و شمار کے مطابق تاریخی طور پر مملکت کی جانب سے شام کو دی جانے والی مجموعی امداد کی مالیت 7،380،560،787 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔